حال ہی میں انکشاف ہوا تھا کہ ہیکرز دنیا بھر میں واٹس ایپ کے دو ارب سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کرکے ان کا نجی ڈیٹا چوری کرنا چاہتے ہیں۔
یعنی خطرہ ہے کہ کسی بھی وقت آپ یا آپ کے دوست احباب میں سے کوئی بھی ہیکنگ کا شکار ہو سکتا ہے۔
خدا ناکواستہ اگر آپ اس مصیبت سے دوچار ہو جاتے ہیں تو جاننا ضروری ہے کہ ان حالات میں کیا کیا جائے۔ ٹیکنالوجی ماہرین نے ہیکنگ سے بچنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کیں ہیں، جن پر عمل کرنے سے ہیکرز آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری نہیں کرسکیں گے اور آپ کے نجی اکاؤنٹ پر موجود کانٹیکٹس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوجائے تو واٹس ایپ کو support@whatsapp.com پر ایک ای میل بھیج کر آگاہ ضرور کریں کہ آپ کا ذاتی اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ پیغام میں اپنے اکاؤنٹ پر درج فون نمبر کا ذکر کریں۔
اس کے بعد ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کریں، پھر دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں اور دن میں کئی بار اس عمل کو دہرائیں تاکہ ہیکرز کو اُلجھایا جا سکے۔ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔
ایک ٹیکسٹ میسج یا فون کال کے ذریعے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بتائیں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور ان سے کہیں کہ وہ آپ کے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ سے ملنے والے کسی پیغام کا جواب نہ دیں۔
واٹس ایپ کے "ٹو اسٹیپ ویریفکیشن" فیچر کو لازمی آن کریں۔ ایپلی کیشن کے ڈیٹا فیلڈ میں اپنا ذاتی فون نمبر درج کرکے ڈوئل (Dual) فیچر آن کریں، اگر کوئی فون ہیک کرنے کی کوشش کرے گا تو ایپلی کیشن آپ کو چھ ہندسوں کا کوڈ بھیجے گی، اس طرح آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کوئی آپ کے فون کو ہیک کرنے اور اسے بلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد ایپ اپنے صارفین کو 30 دن دیتی ہے جس میں فائلز اور میڈیا کو ری اسٹور کیا جاسکتا ہے، اس کے بعد یہ ڈیٹا ایپ کے بیک اپ سے مستقل طور پر حذف کر دیا جاتا ہے۔