اللہ سبحانہُ وتعالیٰ نے دنیا کو ماں کی شکل میں ایک ایسا تحفہ دیا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
ماں چاہے انسان کی ہو یا کسی جانور کی، بات جب اپنے بچے کی جان بچانے کی ہو تو وہ بنا اپنی زندگی کی پرواہ کئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔
آج ہم آپ کو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہونے والی ایسی ویڈیو دکھا رہے ہیں، جس میں ایک بندریا اپنے دریا میں ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بپھرتے دریا میں چھلانگ لگا دیتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پانی کے تیز بہاؤ اور تیز لہروں کے باوجود اپنے بچے کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیتی ہے اور بچے کو گود میں اٹھائے قریب ہی موجود کشتی میں پناہ لے لیتی ہے۔
مگر بدقسمتی سے اس کشتی میں بھی پانی بھرجاتا ہے تو پریشان ہوکر کبھی کشتی کے اگلے اور خطرناک حصے پربیٹھ جاتی ہے تو کبھی کشتی جس زنجیر سے بندھی ہوئی تھی اس پر بیٹھ جاتی ہے۔
پریشان کن حالات میں بچہ ماں کے ساتھ لپٹا رہا اور بندریا نے ہمت نہ ہاری۔
اب تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے، البتہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں کا دل پگھلا چکی ہے۔