Aaj Logo

شائع 09 اگست 2021 12:40pm

سندھ میں لگایا گیا 8 دن کا لاک ڈاؤن حکومتی نمائندوں نے مذاق بنا دیا

سندھ میں لگایا گیا آٹھ دن کا سخت لاک ڈاؤن مذاق بن کر رہ گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسے کئے گئے تو پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نے اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب سجا لی۔ تاہم، کارروائی دونوں جماعتوں کی خلاف نہ کی گئی۔

امیر اور غریب کے دوہرے معیار کو دیکھ کر غریب عوام بھی حکومت کو دہائیاں دیتی نظر آئی۔

آٹھ دن کے لاک ڈاؤن میں تمام تقریبات پر پابندیاں لگائی گئیں لیکن صرف غریب کے لئے۔ عوام کہتی ہے چاہے صوبائی حکومت ہو یا وفاقی حکومت۔ غریب کو تباہ کرکے رکھ ڈالا۔

سخت لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے امیر اور غریب کے لئے دوہرا معیار دیکھنے کو آیا۔ امیروں نے کورونا ایس او پیز کی دھڑلے سے دھجیاں بھی اڑائی لیکن کاروائی نہ ہوئی اور عام آدمی کی جانب سے کوئی تقریب کی گئی تو ایف آئی آر کاٹ دی گئیں۔

کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی تلقین کرنے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس اوپیز کی دھجیاں اڑا دیں۔

کراچی کے علاقے ملیر میں پی پی رہنما ساجد جوکھیو کے صوبائی وزیر بننے کی خوشی میں جشن اور تقریب منعقد کی گئی۔

گلشن معمار میں بھی پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیداروں کی استقبالیہ تقریب رکھی تاہم حکومت سندھ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کووِڈ کیسز میں کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی جس میں سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت سمیت کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جب لاک ڈاؤن لگایا تو کووِڈ 13 فیصد تھا اور آج کووِڈ 9.4 فیصد ہے، تاہم کووِڈ کو کنٹرول عوام صرف احتیاط سے کر سکتے ہیں۔

Read Comments