سندھ حکومت نے9روزہ لاک ڈاون کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہونے کے باوجود ہی نرمی کا اعلان کردیا۔9 سے 31 اگست تک کاروبار کھولنے اور شادی بیاہ کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔تاہم مزارات، سینما ہاوسز اور ایمویزمنٹ پارکس بند کریں گے۔ویکسینشین کرانے والےافراد کو سیاحت اور جا مزیم جانے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
محرم الحرام کی آمد یا پھر این سی او سی، سیاسی مخالفین اور تاجر برادری کا دباؤ کام کرگیا۔
سندھ حکومت لاک ڈاون کے خاطرہ خواہ نتائج کے حصول کے بغیر ہی نرمی کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگئی۔
31 جولائی کو لاک ڈاون نافذ کیا گیا۔ اس روز صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 2549 اور کراچی 1755 تھی۔6اگست کو کراچی میں 1288 جبکہ صوبہ بھر میں 1827 کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے ہفتے کےروز این سی او سی اجلاس میں بتایا کہ کراچی میں کیسزکی کی شرح24 فیصد سے کم ہوکر21 فیصد پر آگئی ہے لیکن محکمہ داخلہ نے پھر بھی لاک ڈاون میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے تحت کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی۔ میڈیکل اسٹوری، ویکسینیشن سینٹرز سمیت اشیا ضروریہ کو استثنیٰ ہے۔ریسٹورینٹس بھی 300 افراد تک کو آوٹ ڈور ڈائن این کرسکیں گے۔