راولپنڈی :میجر طفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں میجر طفیل محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے،انہوں نے نشان حیدر کا دوسرا اعزاز حاصل کیا، ان کی 63ویں یوم شہادت پر اس کا عزم اور بہادری ایک سپاہی کی پہچان ہے جو ہر قیمت پر اپنے مشن کو پورا کرنے کا عزم کرتا ہے۔
Nation salutes Major Tufail Muhammad Shaheed; second recipient of Nishan-e-Haider, on his 63rd martyrdom anniversary. His fortitude, determination and valour remain hallmarks of a soldier who dares to fulfil his mission at all costs.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2021
میجرطفیل محمد شہید کا شمار قوم کےان جانباز سپوتوں میں ہوتا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔
میجر طفیل محمد شہید 22 جولائی 1914 کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1943 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا،1947ء میں جب وہ میجر کے عہدے پر پہنچے تو اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے۔
اگست 1958 میں میجر طفیل محمد شہید کو لکشمی پورمیں مورچہ زن بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا کام سونپا گیا۔
میجر طفیل محمد نے 7 اگست 1958ء کو دشمن کی چوکی پر صرف 15 گز کے فاصلے سے حملہ کیا، دشمن کی جوابی فائرنگ سے میجر طفیل شدید زخمی ہوگئے لیکن انہوں نے اپنا مشن پورا کیا اور دشمن کے مورچے کا صفایا کیا۔
میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدرسے نوازا گیا۔
میجر طفیل محمد کو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے، ان کا مزار بورے والا کے نواحی گاؤں طفیل آباد میں ہے۔