اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، ایک دن میں کورونا سے مزید 68 اموات اور 4,455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 23,865 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,067,580 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزید4,455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 644 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 98 ہزار 745 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 47 ہزار 973، اسلام آباد میں 90 ہزار 503، بلوچستان میں 31 ہزار 138، گلگت بلتستان میں 8703 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 26 ہزار 874 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 68 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 22 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 21، خیبرپختونخوا میں 16، آزاد کشمیر میں 4، اسلام آباد میں 3 اور گلگت بلتستان میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔
کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,194 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 6189، خیبرپختونخوا میں 4540، اسلام آباد میں 814، بلوچستان میں331 اور گلگت بلتستان میں 152 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 645 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 82 ہزار 076 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,282 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصدریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,148 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ61 ہزار 639 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 002 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4455 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 448 ہزار 406 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔