Aaj Logo

شائع 07 اگست 2021 08:49pm

'حکومت نوجوانوں کو روزگار کے حصول کےلئے ہرممکن مدد فراہم کریگی'

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے صنعتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاروباری اسکیموں کےلئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کےلئے قابل کاروباری منصوبے پیش کریں۔

ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ نوجوان کامیاب کاروباری منصوبوں کے ذریعے بآسانی بڑے قرضےحاصل کرسکتے ہیں اورحکومت انہیں قابل عمل کاروباری منصوبےپیش کرنے پر ہی قرض دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ملک میں روزگار کے حصول کےلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments