اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 67 افراد کی جان لے لی جبکہ مزید 4,745 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے ،کورونا سے اب تک 23,702 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,058,405 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4,745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 458 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 94 ہزار 748 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 47 ہزار 026، اسلام آباد میں 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، گلگت بلتستان میں 8551 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 26 ہزار 086 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 702 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 28 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 19، خیبرپختونخوا میں 12، آزاد کشمیر میں 3، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 2،2 جبکہ بلوچستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,141 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 6126، خیبرپختونخوا میں 4507، اسلام آباد میں809، بلوچستان میں 330 اور گلگت بلتستان میں 150 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 639 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 79 ہزار 992 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,157 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصدریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,095 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 54 ہزار 711 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 57 ہزار 981 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4745 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 336 ہزار 171 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 889 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 318 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔