Aaj Logo

شائع 05 اگست 2021 10:52pm

'نہ صرف عالمی بینک بلکہ پوری دنیا پاکستان کے احساس پروگرام کو سراہتی ہے'

عالمی بینک نے پاکستان میں غربت کے خاتمے اور سوشل سیکیورٹی کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اسے دنیا کا اہم اورمنفرد پروگرام قراردیا ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی ایشیاء کےلئے عالمی بینک کے نائب صدرہارٹ وِگ شافر نے امید ظاہر کی کہ کامیاب پاکستان پروگرام بھی ایک مثالی پروگرام ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا نہ صرف عالمی بینک بلکہ پوری دنیا پاکستان کے احساس پروگرام کو سراہتی ہے اوراس کی مثالیں دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کورونا کے دوران حکومت کی معاشی اصلاحات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم نے مختلف اوقات میں تعاون پرعالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کے غریب طبقے کو معاشی تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments