Aaj Logo

شائع 05 اگست 2021 06:08pm

برطانیہ کا پاکستان کو 'ریڈ لسٹ' جبکہ بھارت کو 'ایمبر لسٹ' میں رکھنے کا فیصلہ سیاسی اقدام قرار

وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے سفری پابندیوں کے حوالے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے اور بھارت کو ایمبر لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو سیاسی قرار دے دیا.

وفاقی وزیرنےٹوئٹر پیغام میں کہا برطانوی حکومت کس منطق کے تحت بھارت کو ایمبر لسٹ میں جگہ دے سکتی ہے جبکہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا ہوا ہے؟ اس تفریق کی کوئی سائنسی وجہ نہیں ہے. سیاست پھر میدان میں آگئی ہے. برطانوی کابینہ واضح طور پر بھارت کی جانب اپنا سیاسی جھکاؤ دِکھا رہی ہے.

شیریں مزاری نے برطانوی قانون ساز نازشاہ کاٹوئٹ بھی شیئرکیا جنہوں نے بین الاقوامی سفری پابندیوں کے حوالے سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے اور بھارت میں کووڈ کی بدتر صورتحال کے باوجود اُسے ایمبر لسٹ میں شامل کرنے پر برطانوی حکومت کے فیصلے پر تنقید کی تھی.

اس سے قبل شیری مزاری رواں برس اپریل میں بھی برطانوی حکومت پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے پر تنقید کرچکی ہیں.

Read Comments