اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ماضی میں بھارت کو بار بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن اب پاکستان کا بیانیہ بدل گیا ہے ، غیرقانونی اقدام کی واپسی تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی ۔
ملک بھرمیں یوم استحصال کشمیرکیلئے پوری قوم اکھٹی ہوگئی،وزارت خارجہ سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی نے کی ، ریلی میں صدرعارف علی اور وفاقی وزراء سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، پرچم اور بینر اٹھائے شرکاء نے بھارتی اقدامات کخلاءف نعرے بازی کی ۔
یوم استحال کشمیر کے موقع پر نو بجے سائرن بجایا گیا اور خاموشی اختیار کی گئی ۔
اسلام آبادمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کلئےم یوم استحصال کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بھارت کی سازشوں کے باجود ایک مضبوط پاکستان ابھررہا ہے جو مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائے گا، باربار مذاکرات کی پیکش کی تاہم اب پاکستان کا بیانیہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی اقدامات کی واپسی تک کوئی بات نہیں ہوگی۔
صدر مملکت نے کہا کہ آزادی کے اصول کے تحت جموں کشمیر کو آزاد ہونا چاہیئے تھا،بھارتی حکومت نے آزادی کے اصولوں کو پامال کیا،کشمیر یوں نے بھارتی حکومت کے اقدامات کو مسترد کیا،جموں کشمیر کو آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بننا تھا۔
عارف علوی نے کہا کہ 2019کو آج کے دن بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اےمیں تبدیلی کی ،بھارت نے ڈوگرا راج کی زیادتی آج تک جاری رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے ،غیر کشمیری عوام کو لاکر کیرب میں آباد کیا جارہا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نےمزید کہا کہ مقبوضہ کشمیراور آزاد کشمیر کی انسانی زندگیوں میں فرق ہے کیونکہ آزاد کشمیر میں ہر شخص آزاد ہے اور میڈیا بھی آزادی سے کام کر رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی عوام پر مظالم جاری ہیں اور ہزاروں کشمیری شہید کےھ گئے، وہاں بہانے سے کرفیو لگا دیا جاتا ہے ، کشمیریوں کے منہ پیلٹ گن سے چھلنی کےا گئے، مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والا ہر بچہ آزادای کا سپاہی بن جاتا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے، وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ مؤثر انداز میں لڑا ہے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، بھارت کو بتانا چاہتاہوں کہ ہم کشمیر آزاد کرکے رہیں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پوری قوم5اگست2019کے بھارتی غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتی ہے ۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیری ہمارے جسم کا حصہ ہیں جن کیلئے ہروقت جنگ کیلئے تیارہیں
ریلی کے شرکا نے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی جدوجہد جاری کرنے کا عزم بھی دہریا۔