Aaj Logo

شائع 05 اگست 2021 08:44am

چھوٹے یوٹیوبرز کو اب گھبرانے یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں

پاکستان میں موجود نئے اور چھوٹے یو ٹیوبرز کیلئے یوٹیوب نے بڑا اعلان کیا ہے، اب نئے یو ٹیوبرز کو پرموٹ کرنے کا ذمہ یوٹیوب نے اپنے اوپر لے لیا ہے۔

نئے یوٹیوبرز کیلئے یوٹیوب نے ایک زبردست فیچر متعارف کروایا ہے، یوٹیوب نے ٹرینڈنگ ٹیب میں "کریٹرز آن دی رائز" کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیوب، کریٹرز آن دی رائز پر ہر ہفتے فیچرڈ کنٹنٹ کریئٹرز کو پیش کرے گا، اس طرح دنیا بھر سے ایسے ہزاروں نئے یوٹیوبرز کو پروموٹ کیا جائیگا جن کے سبسکرائبرز ایک ہزار سے زائد ہونگے۔

یوٹیو ب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ یوٹیوب کریٹرز میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایسے نئے یوٹیوبرز کو زیادہ بڑی تعداد میں پروموٹ کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یوٹیوب اب پاکستان میں اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کر رہا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز والوں کو جگہ دی جائے گی۔

یوٹیوب کا کہنا تھا ہر ہفتے مختلف کریٹرز کو نمایاں جگہ دی جائے گی اور ٹرینڈنگ پر ’’کریئٹر آن دی رائز‘‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔

Read Comments