اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،جو کل سنایا جائے گا۔
نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ#AajNews #AajUpdates pic.twitter.com/At4ErdeoVz
— Aaj News (@aaj_urdu) August 4, 2021
نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے کی ۔
ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے، سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء نے مختلف کیسوں اور فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو جمعرات کو سنایا جائے گا۔
ملزم ظاہر جعفر کے والدین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔