Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اگست 2021 10:01am

خطے میں طاقت کا تواز بگاڑنے کی ایک اور بھارتی کوشش

امریکا کی جانب سے خطے کے امن کو برباد کرنے کیلئے کوشاں بھارت کو ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جس کے مطابق بھارت کو جہاز شکن تباہ کن میزائل فراہم کیے جائیں گے۔

امریکا نے بھارت کو 82 ملین ڈالرز مالیت کے بحری جہاز شکن ہارپون میزائل فروخت کے معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون کے دفاعی سیکیورٹی تعاون ادارے کو بھارت کو ہارپون میزائل کی فروخت کے معاہدے کیلئے امریکی کانگریس کی جانب سے نوٹیفائی کیا گیا، اور اب اس کیلئے ضروری سرٹیفیکیشن موصول ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ہارپون جوائنٹ کامن ٹیسٹ سیٹ جس میں ایک ہارپون انٹرمیڈیٹ لیول مینٹیننس اسٹیشن اسپیئر اور مرمت کے پرزے ، سپورٹ اور ٹیسٹ کا سامان، اشاعت اور تکنیکی دستاویزات، اہلکاروں کی تربیت، انجینئرنگ ، لاجسٹک سپورٹ خدمات اور لاجسٹکس اور پروگرام سپورٹ کے دیگر متعلقہ عناصر خریدنے کی درخواست کی تھی، جن کی کل لاگت 82 ملین امریکی ڈالرز بنتی ہے۔

اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی حمایت کرے گی جو امریکا اور بھارت کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور ایک بڑے دفاعی شراکت دار کی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی اور یہ سیاسی استحکام ، امن اور ہند بحر الکاہل اور جنوبی ایشیا کے خطے میں اقتصادی ترقی کے لئے بھی مثبت اقدام ثابت ہو گا۔

یہاں واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی بھارت اور امریکا کے درمیان اس ممکنہ دفاعی معاہدے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد پاکستان کی جانب سے امریکا کے سامنے دو ٹوک الفاظ میں اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Read Comments