Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اگست 2021 11:52am

پاکستان میں کورونا سےمزید 46اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 23,575 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید 46 موات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 23,575 ہوگئی جبکہ کورونا کے4,722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1,047,999 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4,722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 321 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 89 ہزار 699 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 45 ہزار 862، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، گلگت بلتستان میں 8391 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 25 ہزار 301 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 21 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 12، خیبرپختونخوا میں 10، اسلام آباد میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,104 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6069، خیبرپختونخوا میں 4487، اسلام آباد میں806، بلوچستان میں 328 اور گلگت بلتستان میں 147اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 634 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 78 ہزار 595 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,858 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,454 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 45 ہزار 829 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 57 ہزار 398 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4722 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16لاکھ 215 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 889 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 318 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

Read Comments