جاپان:ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جویلین تھرو کے مقابلے میں فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ #ArshadNadeem #AajNews pic.twitter.com/eQLrwjsGEb
— Aaj News (@aaj_urdu) August 4, 2021
ارشد ندیم دوسرے راونڈ میں 85.16 میٹر کے فاصلے تک جویلین پھینکنے میں کامیاب ہوگئے، ارشد ندیم جیویلین تھرو کے گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔
پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے جویلین تھرو کے فائنل راونڈ تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں، جویلین تھرو کا فائنل راونڈ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔
میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنو ں نے کسی ’انویٹیشن کوٹے‘ یا وائلڈ کارڈ کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ارشد ندیم نے سنہ 2019 میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں 86 اعشاریہ 29 میٹرز دور نیزہ پھینک کر نہ صرف ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا بلکہ اس کارکردگی کے بل پر وہ براہ راست ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے تھے۔
ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے قریب واقع گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے۔
ان کے والد راج مستری ہیں لیکن اُنھوں نے اپنے بیٹے کی ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی ہے، ارشد ندیم کے کر یئر میں 2 کوچز رشید احمد ساقی اور فیاض حسین بخاری کا اہم کردار رہا ہے۔