وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادحسین چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت محرم الحرام کے دوران امن عامہ قائم رکھنے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے.
انہوں نے پیر کےروز اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی کے خصوصی نمائندے طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کے کردار کو سراہا۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ بعض عناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کےلئے دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن عامہ قائم رکھنے اور پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔
حافظ طاہر حسین اشرفی نے کہاکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام انتہاء پسند سوچ کو مسترد کرتے ہیں۔