آج سےاندرون ملک پروازوں پر مسافروں کے لئے ویکسین کی پابندی کا اطلاق کردیا گیا۔ویکسینشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے والے مسافروں پر ایئرلائنز کے دروازے بند ہونگے۔ سول ایوی ایشن حکام نے تمام ائرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرلائنز کو جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق تمام ڈومیسٹک پروازوں پر مسافروں کےلئے ویکسینشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔
جزوی ویکسینشن یا ایک ڈوز لگوانے والے مسافر بھی سفر کر سکیں گے۔تاہم اسکے لئے نادرا کا ثبوت پیش کرنا لازم ہوگا۔
مراسلے کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے مسافر پابندی سے مستثنی ہونگے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر ویکسینشن سرٹفکیٹ پیش نہ کرنے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام کوڈ کے پھیلاو کو روکنے کےلئے اٹھایا گیا ہے۔