Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2021 11:33pm

'خطے میں امن کیلئے پاکستان تمام افغان فریقوں سےبات چیت کیلئےتیارہے'

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان تمام افغان فریقوں سے بات چیت کےلئے تیار ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور خوشحال افغانستان چاہتا ہے جو پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان میڈیا کے وفد کے سامنے اپنے موقف کو صاف الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہونا چاہیئے۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دینے پر پارٹی قیادت ووٹرز کی ممنون ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments