اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کورونا وائرس کا شکار ہو گے،انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
کورونا وائرس نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر بھی وار کردیا،جسٹس محسن اختر کیانی کورونا وباء میں مبتلا ہوگئے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ۔
ادھر جسٹس محسن اختر کیانی کا عدالتی اسٹاف بھی کورونا وائرس کا متاثر ہوگیا،ریڈر، دفتری، نائب کورٹ اور نائب قاصد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا کیسسز کے بعد کورٹ روم نمبر تین کو بند کردیا گیا ۔