راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر چیلنج کے باوجود پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں ، باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئےانتہائی اہم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چائینیز پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 94سال پورے ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ سمیت چینی سفارتی حکام نے بھی شرکت کی۔
94th Anniversary of the founding of Chinese Peoples’ Liberation Army (PLA) was commemorated at GHQ. General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) was the Chief Guest on the occasion. Ambassador of China to Pakistan; His Excellency Mr Nong Rong, Defence Attache; (1/6) pic.twitter.com/tvlgps4pJS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2021
اس موقع پر آرمی چیف نے چین کےدفاع ،سلامتی اور قومی تعمیر میں پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے منفرد اور انتہائی قریبی تعلقات ہیں، ہرچیلنج کےدوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کےرہے ہیں،باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئےانتہائی اہم ہے۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نے ایک دوسرےکاساتھ نبھایا،پی ایل اےاورپاک فوج مشکل وقت کےبھائی ہیں،باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہورہےہیں۔