اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مون سون بارشوں کےدوران شہریوں سےاحتیاط کی اپیل کردی اور این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ مون سون کے تیز بارانی سلسلے میں اپنے شہریوں کو خیردار کرتے ہوئے میں انہیں خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کر رہا ہوں ۔
مون سون کےتیز بارانی سلسلےمیں اپنےشہریوں کو خبردار کرتےہوئےمیں انہیں خصوصی احتیاط برتنےکی تاکیدکررہا ہوں۔اس کے ساتھ میں نےاین ڈی ایم اےسمیت ہنگامی خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار تمام اداروں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےپوری طرح چوکس اور تیار رہنےکےاحکامات بھی صادرکر دیےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 28, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اےسمیت ہنگامی خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار تمام اداروں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس اور تیار رہنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔