نور مقدم کا وحشیانہ قتل ملک میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں نور مقدم ملزم ظاہر جعفر کیساتھ موجود ہیں اور یہ دونوں ایک گانے پر جوڑے کی صورت میں بھرپور رقص کررہی ہیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رقص میں ملزم ظاہر جعفر نے وائٹ رنگ کی شلوار قمیض اوراسکے پر کوٹی پہنی ہوئی ہے جبکہ نورمقدم نے گہرے رنگ کے نیلے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نورمقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہوگئی ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نورمقدم کو قتل سے پہلے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،جسم پرمتعدد جگہوں پرچاقوکے گہرے زخم ہیں ۔
تاہم ابھی بھی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کے مطابق ابھی تک مقتولہ اور ملزم کے موبائل فونز برآمد نہیں کیے جاسکے ہیں جبکہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ملزم ظاہر جعفر کو آج بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔پیشی کے موقع پر پبلک پراسیکیوٹر ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے پستل برآمد کرلی گئی ہے تاہم پولیس موبائل ریکور کرانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے.
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے والدین اور دو گھریلو ملازمین کو جرم چھپانے کی وجہ سے ہفتے کو گرفتار کیا گیا.عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔