اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 45 جانیں لے لیں جبکہ مزید 2,819 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 23,016 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,004,694 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید2,819 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 04 ہزار 694 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 682 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 64 ہزار 784 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 41 ہزار 627، اسلام آباد میں 85 ہزار 519، بلوچستان میں 29 ہزار 494، گلگت بلتستان میں 7702 اورآزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے22ہزار886کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 016 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 21 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 15،خبرب پختونخوا مںے6،اسلام آباد میں 2اورآزاد کشمری مںی ایک مریض کا انتقال ہوا۔
کورونا اب تک سےپنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,939 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 5814، خیبرپختونخوا میں 4417، اسلام آباد میں792، بلوچستان میں 322 اور گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 610 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 55 ہزار 720 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,573 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصدرہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,176 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 52 ہزار 958 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 579 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2819 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ667 ہزار 144 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 944 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 278 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔