پیگاسس پراجیکٹ کے لیک ہونیوالے ڈیٹابیس کے 50 ہزار نمبروں پر مشتمل ریکارڈ میں عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔
فرانسیسی وزیر اعظم ایمینوئل میکخواں کے موبائل نمبرز سمیت مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم سمیت دنیا بھر کے 14 حکمرانوں کے نمبر شامل ہیں۔
عمران خان کا نمبر 2019 میں انڈیا نے بطور’پرسن آف انٹرسٹ‘ کے طور پر منتخب کیا ۔فہرست میں فرانس، عراق، جنوبی افریقہ کے موجودہ صدور شامل ہیں۔
فہرست میں پاکستان، مصر، مراکش کے موجودہ وزیراعظم شامل ہیں، اسی فہرست میں 7سابق وزرا اعظم بھی شامل ہیں، ان وزرا اعظم کا تعلق یمن، لبنان، یوگانڈا، فرانس، قزاقستان، الجیریا، بیلجیئم سے ہے۔
فہرست میں مراکش کے بادشاہ کا نمبر بھی شامل ہے۔
برطانوی اخبار کی شائع شدہ خبر میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی اہم شخصیات کی ہیکنگ کا انکشاف ہوا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت اسرائیلی کمپنی کے ذریعے وزیراعظم اورکابینہ ارکان کے فون کالز اورمیسجز ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتا رہا ،
ذرائع کے مطابق بھارت کی جاسوسی پر اعلی عسکری اور سول قیادت کئ مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں وزراء سمیت سرکاری افسران کیلیے واٹس آپ طرز کی نئی اپلیکیشن لانے پر مشاورت کی گئی،
ذرائع کے مطابق بھارت کی جاسوسی پر لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔ حساس عہد وں پر فائز شخصیات کی فون کالز ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری پر کام جاری ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 60 فیصد کام مکمل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد ایپلیکیشن استعمال کریں گے، چند ماہ میں ایپلیکیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائیگی، نئی ایپلیکیشن واٹس آپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹرفیس استعمال نہیں ہوگا، ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہو گا ۔