اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس نے کورونا کے دوران بہترین کام کیا،ملکی چوتھی کمپنی کوبھی وینٹی لیٹربنانےکالائسنس مل گیا ، اس سال پرامید ہیں کہ وینٹی لیٹربرآمد کرنا شروع کردیں گے۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سائنس منسٹری میں ہوئے کام کی بدولت چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا ہے، اس سال مجھے پوری امید ہے کہ ہم وینٹی لیٹر ایکسپورٹ کرنا شروع کردیں گے۔
الحمداللہ سائنس منسٹری میں COVID کے دوران جو کام ہوا اس کے نتیجے میں چوتھی کمپنی کو بھی Ventillators بنانے کا لائسنس مل گیا ہے، اس سال مجھے پوری امید ہے کہ ہم ventsایکسپورٹ کرنا شروع کر دیں گے، فیصل آبادمیں ہیلتھ سٹی بنایا تھاستمبر میں Auto disposable سرنج بنانا شروع ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 20, 2021
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں ہیلتھ سٹی بنایا تھا،ستمبر میں آٹو ڈسپوزایبل سرنج بننا شروع ہوں گی۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے گلگت بلتستان کو کورونا کیلئےآکسیجن اور وینٹی لیٹرز سپلائی کےھ ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 10 آئی سی یو وینٹی لیٹر اور دیگر سامان بھی گلگت بلتستان کو بھیج دیا گیا ہے۔