اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید 37 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 22,848 ہوگئی جبکہ کورونا کے 2,145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 993,872 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 2,145 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ51 ہزار 000 ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 58 ہزار 176 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 40 ہزار 962، اسلام آباد میں 84 ہزار 842، بلوچستان میں 29 ہزار 190، گلگت بلتستان میں 7510 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے22ہزار192کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 37 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 848 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 17 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں11، خیبر پختونخوامیں 5، گلگت بلتستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔
کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,892 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 5737، خیبرپختونخوا میں 4391، اسلام آباد میں787، بلوچستان میں319 اور گلگت بلتستان میں 120 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث602ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 49 ہزار 929 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,697 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح5.25فیصدریکارڈ کی گئی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,029 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ21 ہزار 095 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 805 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2145 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 484 ہزار 282 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 896 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 245 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔