اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان سے کہا ہے کہ سفارتی عملہ واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، افغان صدر ایک طرف ہم پر الزامات لگا رہے ہیں، دوسری طرف تعاون بھی مانگ رہے ہیں۔
افغانستان کی جانب سے سفارتی عملہ واپس بلانے کے فیصلے پر پاکستان نے حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان سفیر کو واپس بلانے پر تعجب ہوا،افغان حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے، افغان سفیر کی بیٹی سےبدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کیاجاناچاہیئے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ایک طرف افغان صدراشرف غنی ہم پرالزامات لگارہےہیں،دوسری طرف ہم سے تعاون مانگ رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سفارتی عملےکی سیکیورٹی کومزیدسخت کردیاگیاہے،پاکستان نے بھی مشاورت کیلئے افغانستان میں تعینات اپنےسفیرمنصوراحمدخان کووطن بلالیاہے،افغانستان کی جانب سے سفارتی عملےکو واپس بلانےکافیصلہ اسلام آبادمیں افغان سفیرکی بیٹی سےبدسلوکی کےبعدسامنےآیاہے۔