اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 30 جانیں لے لیں جبکہ مزید 2,452 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 22,811 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 991,727 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 2,452 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9 لاکھ91 ہزار 727 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد3 لاکھ 50 ہزار 618 ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 56 ہزار 929 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 40 ہزار 818، اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار 110، گلگت بلتستان میں 7414 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 22 ہزار 116کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 30 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 811 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 18 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں10، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ،ایک مریض کا انتقال ہوا۔
کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,881 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 5720، خیبرپختونخوا میں 4386، اسلام آباد میں787، بلوچستان میں319 اور گلگت بلتستان میں 117 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 601 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 48 ہزار 850 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,532مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے903 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 20 ہزار 066 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 503 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2452 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 443 ہزار 477 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں دستیاب وینٹی لیٹرپرموجود مریضوں کے اعداد وشمارجاری کردیئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 830 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 245 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔
اسکردومیں دستیاب وینٹی لیٹرمیں سے 25 فیصد پرمریض زیرعلاج ہیں، اسلام آباد میں 22 فیصد، لاہور میں 19 فیصد جبکہ پشاور میں دستیاب وینٹی لیٹر میں سے 18 فیصد پر مریض زیر علاج ہیں۔