Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2021 09:11am

مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہوگیا

مکہ مکرمہ :مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہوگیا، مقامی 60ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کیلئے بس سروس کا اہتمام بھی کیا گیا، رکن اعظم وقوف عرفہ پیر کو ہوگا ۔

سعودی عرب میں مقامی 60ہزار افراد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ،سعودی عرب میں پاکستانی اقامہ ہولڈرز کی بھی بڑی تعداد عازمین حج میں شریک ہیں۔

کورونا کے باعث خصوصی سینٹائزیشن اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیاجارہا ہے،جدہ میں استقبالیہ کیمپوں سے صبح 5بجے پہلا عازمین حج کا کارواں مکہ مکرمہ پہنچا۔

عازمین حج خصوصی بسوں کے ذریعے منی روانہ ہورہے ہیں، 9 ذی الحجہ کو عازمین میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

Read Comments