Aaj Logo

شائع 16 جولائ 2021 09:02am

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور کے علاقے وسن پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق ایک مرلہ زمین پر بنے ہوئے 2 منزلہ گھر کی دوسری منزل کی چھت گر گئی، ملبہ گرنے سے پہلی منزل کی چھت بھی بوجھ برداشت نہ کر سکی اور تمام افراد اس کے نیچے دب گئے۔

واقعے میں 55 سالہ سمیرا، 35 سالہ رضوان، 30 سالہ مہوش، 18 سالہ رابعہ، 7 سالہ مناہل اور 1 سالہ ابراہیم جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو عملے نے تمام جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

Read Comments