ترجمان دفترخارجہ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں داسو ڈیم کے عملے کی بس مکینیکل خرابی کی وجہ سے گیس لیکج دھماکےکا شکار ہوئی، جس میں نو چینی باشندے اور تین پاکستانی جاں بحق ہوئے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بس مکینیکل خرابی کی وجہ سے گیس لیک ہونے پر دھماکےکا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔اس واقعہ کی مزیدتحقیقات جاری ہیں۔چینی کارکن پاکستانی عملہ کے ہمراہ جاری منصوبے کےلئے اپنے کام کی جگہ پر جارہے تھے۔مقامی حکام زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں،وزارت خارجہ چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے۔پاکستان کی حکومت اور عوام نے کارکنوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں۔
دوسری جانب چینی سفارتخانے نے چینی ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکالا۔چینی سفارتخانہ حادثے کی شدید مذمت کرتا ہے، اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔