Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2021 01:29pm

اپر کوہستان میں مزدوروں کی گاڑی میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق

اپر کوہستان میں داسو ڈیم پر کام کیلئے جانے والے مزدوروں کی گاڑی میں دھماکے سے ایف سی اہلکاوں اور غیر ملکی سمیت 10 افراد جاں بحق ،جبکہ 29 شدید زخمی ہو گئے۔

اپر کوہستان کے علاقے برسین لیبر کیمپ کے قریب داسو ڈیم پر کام کیلئے جانے والے مزدوروں کی گاڑی میں دھماکا ہوا جس سے گاڑی میں سوار 2 ایف سی اہلکاراور 4 غیر ملکی شہریوں سمت 10 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 39 افراد شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں اور نعشوں کو ار ایچ سی داسو میں منتقل کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کے مطابق گاڑی میں سوار داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد شامل تھے ،دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے یا گاڑی کے انجن میں خرابی کے باعث بھی ہوسکتا ہے اور ایک بارود کی گاڑی بھی قریب سے کام کی جگہ پر جارہی تھی اس وجہ سے بھی ہوسکتا ہے ،ابھی تفتشی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہی ہیں ،مکمل تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ دھماکے کی اصل وجوہات کیا ہیں ۔

Read Comments