انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا.
برمنگھم ایجبیسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے 332 رنز کا ہدف 12 گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا.
انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 102 اور لوئس گریگوری نے 77 رنز اسکور کیے. دونوں بلے بازوں نے 6 وکٹ کی شراکت میں 129 رنز بنائے.
زیک کرالے 39، فِل سالٹ 37 اور کپتان بین اسٹوکس 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.
کریگ اوورٹن 18 اور برائڈن کارس 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 4، شاداب خان 2 اور حسن علی 1 وکٹ حاصل کرسکے.
اس سے قبل انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز اسکور کیے.
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار 158 رنز کی اننگز کھیلی.
وکٹ کیپر محمد رضوان 74 جبکہ امام الحق 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.
انگلینڈ کی جانب سے برائڈن کارس نے 5، ثاقب محمود نے 3 اور میٹ پارکنسن نے 1 وکٹ حاصل کی.
جیمز ونس میچ وننگ 102رنز کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.
انگلینڈ کے ثاقب محمود 3 میچز میں 9 وکٹیں لے کر سیریز کے بہترین کھلاڑی منتخب ہوئے.