چمن :افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے جبکہ سرحد کے پار رہنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
افغانستان میں بگڑتی صورتحال پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر نگرانی سخت کردی گئی، چمن بارڈر پر بھی سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگو کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی آمد سے قبل انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
دوسری جانب طورخم سرحد پر بھی انتظامات کئے جارہے ہیں،سرحد پار سے آنے والوں کا کہنا ہے کہ گیٹ بند ہونے سے کاروبار متاثر ہورہے ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں پار رشتے دار ہیں، افغانستان کی موجودہ صورتحال نے مشکلات بڑھادی ہیں۔