انگلینڈ کا یورپی چیمپین بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا، اٹلی نے یورو کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا۔ اٹلی نے انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فٹبال کی یورپی چیمپیئن شپ جیت لی۔
لندن میں کھیلے جانے والے فائنل میں مقابلہ پہلے نوے منٹ میں ایک ایک گول سے برابر رہا، اضافی وقت میں بھی کوئی نتیجہ نہ نکلا، معاملہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر گیا جہاں اٹلی کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اٹلی نے پینلٹی ککس پر دو کے مقابلے تین گول سے یوروکپ اپنے نام کیا۔
فتح پر روم سمیت اٹلی بھر میں خوب جشن ہوا، دوسری جانب انگلینڈ میں شائقین کے دل بجھ گئے، انگلینڈ 1966 کے ورلڈ کپ کے بعد ایک بڑی جیت سےمحروم ہو گیا۔