Aaj Logo

شائع 10 جولائ 2021 07:39pm

'معاشی اشاریوں میں استحکام اور بہتری کے بعد پائیدار معاشی ترقی ایک بڑا چیلنج ہے'

وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں معاشی اشاریوں میں استحکام اور بہتری کے بعد پائیدار معاشی ترقی ایک بڑا چیلنج ہے۔

ہفتے کو فیصل آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عید کے فوراً بعد متعلقہ فریقوں سے ملاقاتوں کے ایک سلسلے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ایک ملاقات وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ہوگی تاکہ برآمدکنندگان ان سے براہ راست ملاقات کرکے اپنے اہم مسائل پیش کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور صنعت مثالی ترقی کررہی ہے۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ تین سال میں شرح نمو کے اہداف حاصل کیے اور اب چیلنج پائیدار معاشی نمو ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی برآمدات میں31 ارب ڈالرز تک اضافہ ہوا اور اس میں بڑا حصہ ٹیکسٹائل کے شعبے کا ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments