مریم نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نےسماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے ایک صفحے پرمشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیاہے،
فیصلے کے مطابق عدالت مریم نواز کے وکیل کی کیس میں دلائل شروع کرنےکےلئے مہلت کی استدعامنظورکرتی ہے۔
کیس میں وکیل صفائی کی جانب سے دلائل کا آغاز 15 جولائی کو ہوگا، ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیل دائرکر رکھی ہے۔