انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی.
کارڈف میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم نے 142 رنز کا معمولی ہدف 21.5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا.
انگلینڈ کی جانب ڈیوڈ ملان 68 اور زیک کرالے 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.
فِل سالٹ 7 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے.
اس سے قبل انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 35.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی.
فخر زمان 47 اور شاداب خان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے. جبکہ کپتان بابر اعظم کھاتا کھولنے میں ناکام رہے.
انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں.
کریگ اوورٹن اور میٹ پارکنسن نے 2،2 جبکہ لوئس گریگری نے 1 وکٹ حاصل کی.
ثاقب محمود میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے.
سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی بروز ہفتہ لارڈز میں کھیلا جائے گا.