Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2021 12:51pm

وزارت داخلہ کا تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان انتخابی مہم کیلئے کشمیر جائیں گے،وزیراعظم کے ہمراہ جلد کشمیر جاؤں گا،تحریک انصاف کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ چمن سرحد پرالیکٹرانک بارڈرمینجمنٹ جلد شروع ہوجائےگی،4ہزارپاکستان افغانستان کےراستےسعودیہ جانا چاہتے تھے ،پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئےاقدامات کررہے ہیں۔

شیخ رشیدنے بتایا کہ وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، 40 سے 50 ہزار غیرملکی 70 سال سےپاکستان میں لاپتا ہیں،طورخم بارڈربند کیاتھا،این سی اوسی نےسرحدکھولنےکاکہا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھاکہ کالعدم ٹی ایل پی کامعاملہ آئندہ کابینہ اجلاس میں طے ہوگا،بلاول بھٹودل کےجانی ہیں،ان کیخلاف بات نہیں کروں گا،سیاسی سرگرمیاں اچھی ہوتی ہیں،دھمکیاں دینا درست نہیں،آئندہ انتخابات میں بھی فتح عمران خان کی ہوگی،منشیات پاکستان سےباہرنہیں،باہرسے پاکستان آرہی ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے قتل عام میں مصروف ہے،شہید برہان وانی کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کارروائی قابل مذمت ہے، بھارت جان لے پاکستان سے بات چیت کیلے اسے 5اگست سے پہلے کی پوزیشن پر آنا ہوگا، بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

Read Comments