Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2021 01:30am

'کورونا کیخلاف مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے'

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمر کہتے ہیں کویڈ 19 میں حکومت کو عوام کی صحت کےساتھ معیشت بچانے کا چیلنج رہا۔ مستقبل کےلیے بھی لائحہ عمل ترتیب دے رہےہیں تاکہ کورونا جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے موثر حکمت عملی مرتب دی جاسکے۔

پنجاب یونیورسٹی میں کورونا کےدوران گورننس کےچیلنجز پرقومی کانفرنس سے ویڈیو لنک پرخطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عوامی صحت اورمستحکم معیشت کاقیام مشکل عمل رہا مگر عسکری قیادت سے ملکر درست فیصلے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون اور ہاٹ سپاٹ لاک ڈاون کئے تاکہ لوگوں کی معاشی زندگی پر برے اثرات نہ مرتب ہوں۔

وفاقی وزیرنےکہا کورونا سے نمٹنے کے لئے طبی عملے،علما اورعدلیہ سمیت تمام شعبوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔

اسدعمر نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور ہر طرح سے معاونت کی۔ قوانین کے نفاذ سے صدر اوروزیراعظم نے بھی اپنی باری پر ہی ویکسین لگوائی۔

Read Comments