Aaj Logo

شائع 07 جولائ 2021 08:51pm

نوابزادہ شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

نوابزادہ شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

نواب زادہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ری کنسیلیئشن اور ہم آہنگی بلوچستان مقرر کردیا گیا۔

نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا۔

شاہ زین بگٹی معاون خصوصی وزیراعظم تعینات کردیئے گئے۔ اور اس حوالے سے انکی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے اور اب بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاتھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی جبکہ صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف رواں سال 180 ارب روپے کا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریب ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے عزم کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اب زین بگٹی کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

Read Comments