اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل سے کسی کوخوفزدہ ہونےکی ضرورت نہیں ، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئےسازگارماحول فراہم کرنا ہے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصرسے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نےاسپیکراسد قیصرکونیب سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا جبکہ احتسابی عمل کوزیادہ شفاف اورمؤثربنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ اورکاروباری طبقے کی مثبت تجاویزکا خیرمقدم کرتے ہیں، احتسابی عمل سے کسی کوخوفزدہ ہونےکی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئےسازگارماحول فراہم کرنا ہے۔