وزارت صحت پاکستان نے ملک میں پائے جانے والے کورونا وائرس کی اقسام کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق مئی کے آخر میں اور جون کے پہلے پندرہ دنوں میں مریضوں کے سیمپل لیے گئے تھے۔
سیمپلز میں ڈیلٹا (ہندوستانی)، بیٹا (جنوبی افریقی) اور الفا (یوکے) کی مختلف اقسام کی تشخیص ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کو این آر ایچ کے فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیز سرویلنس ڈویژن اور دیگر متعلقہ قومی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
سیمپلز میں یوکے، انڈین اور جنوبی افریقی وائرس کی اقسام سامنے آئی ہیں۔ معلومات کو این آئی ایچ کی سرویلنس ڈویژن بھی بھیج دیا گیا ہے۔
سرویلنس ڈویژن کورنٹائن اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے اس پر مزید کام کرے گا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان میں موجود کورونا وائرس کی مختلف اقسام کی موجودگی کی نگرانی کر رہا ہے۔