Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2021 10:38am

' اب بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا'

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے اور اب بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی جبکہ صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف رواں سال 180 ارب روپے کا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریب ہے۔

Read Comments