لاہور میں بھی جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا انکشاف ہو گیا، سروسز اسپتال لاہور میں نو سو انٹریز جعلی نکلیں، اسپتال انتظامیہ نے کمیٹی تشکیل دے کر ایک ٹیکنیشن اور دو نرسوں سے تحقیقات شروع کر دی۔
لاہور میں بھی جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ سروسز اسپتال لاہور میں پیسے لے کر جعلی انٹریز کر دی گئیں،
ڈیوٹی پر موجود ملازمین نے ایک ٹیکنیشن اور دو نرسیں کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی،
ایم ایس ڈاکٹر محمد زاہد کہتے ہیں کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، تصدیق ہونے پر سرٹیفیکیٹ منسوخ کر دئیے جائیں گے۔
محکمہ صحت کی جانب سے تمام سینٹرز پر فیک انٹریز سے متعلق تحقیقات کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔