Aaj Logo

شائع 05 جولائ 2021 09:34am

پاکستان میں کورونا سے مزید 19 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 22,427 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید 19اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 22,427 ہوگئی جبکہ کورونا کے 1,347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 963,660 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,347 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 852 ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 40 ہزار 902 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 38 ہزار 533، اسلام آباد میں 82 ہزار 969، بلوچستان میں27 ہزار 419، گلگت بلتستان میں6427 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 558 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 19افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 427 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 8 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4، آزاد کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,776 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5520، خیبرپختونخوا میں 4340، اسلام آباد میں780، بلوچستان میں312 اور گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 588 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 33 ہزار 299 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,894مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 650 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 07 ہزار 934 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 245 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1347 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ 778 ہزار 275 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار112مریض زیر علاج ہیں جبکہ 228 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

Read Comments