مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکل سوات میں ہونےوالےپی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔ شہباز شریف جلسے میں پارٹی کی نمائندگی کریں گی۔ نواز شریف نے مریم نواز کو آزاد کشمیر الیکشن میں پارٹی کی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔
پی ڈی ایم تین ماہ کے وقفے کے بعد کل سوات میں جلسہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف جلسے میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے. پارٹی قائد نواز شریف نے مریم نواز کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم بھرپورانداز میں چلانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 7 جولائی سے آزاد کشمیر کے انتخابات کےلئے اپنے امیدواروں کی مہم کا آغاز کریں گی۔