Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2021 11:56pm

ایف آئی اے : حمزہ شہباز کو شوکاز نوٹس

ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازکوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چپڑاسی اورکلرکوں کے اکاؤنٹس میں پچیس ارب روپے آنے کے ذرائع بتانے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سےحمزہ شہبازکوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور چپڑاسی اورکلرکوں کےاکاؤنٹس میں25ارب کےذرائع بتانےکاحکم دیا گیا ہے۔

ذرائع آمدن نہ بتانے پر جائیداد بحق سرکار ضبط کرلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق علی ترین اور دیگر اہم ملزمان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Read Comments