Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2021 06:46pm

لوڈشیڈنگ میں اضافہ ، حکومت پر تنقید

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لوڈ شیڈنگ میں اضافے پرحکومت پر کڑی تنقید کی ہے، وہ کہتے ہیں حکومت کی 3 سالہ بدانتظامی اورکرپشن کے باعث گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب پانچ سال بعد پھر لوٹ آیا ہے۔ پی ٹی آئی نے مختصر مدت کے لئے دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ن لیگ نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے پانچ سال مسلسل محنت کی تھی۔ پی ٹی آئی حکومت کی 3 سال کی بدانتظامی اور کرپشن سے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ہےجو اسکی بدترین کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہباز شریف کامزیدکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مسلم لیگ (ن) پر مہنگے پلانٹ لگانے کے دعوے بھی جھوٹ اور بے بنیادثابت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن قائدین کو نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مختصر مدت کے لئے دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی،فرنس اور ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کرعوام پرظلم کیاگیا۔

Read Comments